پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں، ثاقب محمود

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 12 نومبر 2020
ہماری ٹیم میں شامل وہاب ریاض اور حسن علی بہترین فاسٹ بولرز اور حیدر علی باصلاحیت نوجوان بیٹسمین ہے، انگلش پیسر۔ فوٹو : فائل

ہماری ٹیم میں شامل وہاب ریاض اور حسن علی بہترین فاسٹ بولرز اور حیدر علی باصلاحیت نوجوان بیٹسمین ہے، انگلش پیسر۔ فوٹو : فائل

 کراچی: انگلش پیسر ثاقب محمود نے کہاکہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔

پی ایس ایل 5کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش پیسر ثاقب محمود نے کہاکہ10 سال بعد پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں، ان کے خاندان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، فیملی کے بیشتر اراکین پشاور زلمی کے سپورٹرز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے زلمی اور لیگ کی بابت ساتھی کھلاڑیوں لیام ڈاسن، کرس جارڈن، ٹام بینٹن اور دیگر نے کافی کچھ بتایا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سے پاکستانی شائقین نے مجھے بولنگ کرتے نہیں دیکھا ہوگا، میں اپنی پرفارمنس سے زلمی کو چیمپئن بنوانا چاہوں گا۔

ثاقب نے کہا کہ ہماری ٹیم میں شامل وہاب ریاض اور حسن علی بہترین فاسٹ بولرز اور حیدر علی باصلاحیت نوجوان بیٹسمین ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔