کراچی میں کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار، دو فرار

ویب ڈیسک  جمعـء 13 نومبر 2020
سید محمد علی رضا نقوی اور آغا حسن سے دو 9 ایم ایم پسٹل اور 30 بور برآمد

سید محمد علی رضا نقوی اور آغا حسن سے دو 9 ایم ایم پسٹل اور 30 بور برآمد

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے سائٹ کے علاقے میں رات گئے کارروائی کرکے کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا تاہم دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سید محمد علی رضا نقوی اور آغا حسن سے دو 9 ایم ایم پسٹل اور 30 بور برآمد کرلیے جبکہ کرار حسین اور اوسط علی رضوی فرار ہوگئے۔

سلیپر سیل کا سرغنہ سید اوسط علی رضوی ہے جو کالعدم سپاہ محمد پاکستان کا ایک منظم سلیپر سیل چلا رہا ہے جو ہدف کی ریکی کروا کر ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا۔

ان دہشت گردوں نے 2014میں دو بھائیوں محمد تنویر اور محمد کو ملیر کھوکرا پار بیکری میں، 2013میں عیسیٰ بلوچ کو کلفٹن میں، 2013میں شاہد آٹوز کے مالک شاہد کو جہاز والی چورنگی پر اور 2011 میں ڈاکٹر محمود کو شمسی اسپتال کے باہر ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔