انشاء اللہ مہنگائی کومزید قابومیں لائیں گے وزیرِاعظم

برصغیرکے دیگرحصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارے ملک میں قیمتوں کی صورتحال بہتر ہے، وزیرِاعظم


ویب ڈیسک November 14, 2020
پاکستان کا سینسیٹیو پرائس انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے کم ہورہا ہے، وزیرِاعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ہم مہنگائی کوبھی قابومیں لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سینسیٹیوپرائس انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے کم ہورہا ہے، برصغیرکے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارے ملک میں قیمتوں کی صورتحال بہترہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ ہم مہنگائی کومزید بھی قابومیں لائیں گے۔