محمد الیاس کی گیند پر شاٹ کھیلنے والے افتخارکا بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 15 نومبر 2020
محمد الیاس کی آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر اسٹروک کھیلتے ہوئے بیٹ ہینڈل کے قریب سے ٹوٹ گیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

محمد الیاس کی آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر اسٹروک کھیلتے ہوئے بیٹ ہینڈل کے قریب سے ٹوٹ گیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: پی ایس ایل 5کوالیفائرمیں افتخار احمد کا بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا۔

کراچی کنگز کے مڈل آرڈر بیٹسمین 4رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ محمد الیاس کی آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر اسٹروک کھیلتے ہوئے بیٹ ہینڈل کے قریب سے ٹوٹ گیا،اس کا ٹکڑا اسٹمپس سے ٹکرانے کے قریب تھا مگرپھر قریب گر گیا، اس دوران گیند مڈوکٹ کی جانب گئی اور ایک رن بنا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔