چینی، منی لانڈرنگ کیس؛ جہانگیر ترین، علی ترین اور شہباز شریف کے بیٹوں کیخلاف مقدمات درج

ویب ڈیسک  اتوار 15 نومبر 2020
مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی اے ذرائع۔ فوٹو : فائل

مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی اے ذرائع۔ فوٹو : فائل

لاہور: ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین، رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں

ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ علی ترین، جہانگیر ترین، حمزہ شہباز سلیمان شہباز کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔