پی سی بی کا ستایا ہوا بے روزگار کیوریٹر دنیا سے رخصت ہوگیا

ایل سی سی اے کے سینئر گراؤنڈ مین اکبر علی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔


Muhammad Yousuf Anjum November 19, 2020
ایل سی سی اے کے سینئر گراؤنڈ مین اکبر علی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کا ستایا ہوا کیوریٹر دنیا سے رخصت ہوگیا۔

ایل سی سی اے کے سینئر گراؤنڈ مین اکبر علی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے، گذشتہ 11 ماہ سے بے روز گار اکبر علی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میچ کے روز یومیہ اجرت پر پچز تیار کرنے آتے تھے۔

پی سی بی نے گذشتہ دسمبر میں ملک بھر سے250 گراؤنڈ اسٹاف ارکان کو نوکریوں سے فارغ کیا تو ان میں اکبر علی بھی شامل تھے،اسی طرح مختلف شہروں میں پی سی بی کے تحت کام کرنے والے عملے کے دیگر ارکان بھی بے روزگاری کا صدمہ برداشت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں