پاکستان شاہینز پہلے4 روزہ میچ میں 10دسمبر کو نیوزی لینڈ اے کے مقابل

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 26 نومبر 2020
نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والے کرکٹرزکی فہرست میں سینئرٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینزکے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والے کرکٹرزکی فہرست میں سینئرٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینزکے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان شاہینز پہلے 4 روزہ میچ میں 10دسمبر کو نیوزی لینڈ اے کے مقابل ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، طویل فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ 17دسمبر کو شروع ہوگا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23دسمبر کو نیوزی لینڈ الیون کیخلاف ہوگا، دوسرے میں 27دسمبر کو ناردرن نائٹس کا سامنا کرنا ہوگا،تیسرا میچ 29دسمبر کو ویلنگٹن فائر برڈز کے ساتھ شیڈول ہے،چوتھا یکم جنوری کو کینٹربری کنگز سے ہوگا، پانچواں مقابلہ3جنوری کو نیوزی لینڈ الیون سے ہونا ہے جب کہ 5 جنوری کو پاکستان شاہینز ایک بار پھر اسی حریف کے مقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والے 34کرکٹرز کی فہرست میں سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کھلاڑی بھی شامل ہیں،ان کی الگ مصروفیات شیڈول کی گئی ہیں تاہم قومی ٹیم کو ضرورت پڑنے پر کسی کو بھی طلب کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔