- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
تحریک انصاف نے خالد خورشید کو وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کردیا
اسلام آباد: تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کے نام پر اتفاق کرلیا۔
خالد خورشید تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار ہوں گے اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزد کردیا گیا۔
خالد خورشید ضلع استورسے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی۔ وزیراعلی کے امیدوار کیلیے خالد خورشید اور فتح اللہ خان میں مقابلہ تھا۔
وزیراعلی گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی میں ووٹنگ ہفتے کے روز ہوگی ۔ تحریک انصاف کی واضح برتری کے باعث خالد خورشید کے باآسانی وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب ہونے کے امکانات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔