مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار؛ دوسری رپورٹ بھی مثبت

 ہفتہ 28 نومبر 2020
وزیراعلیٰ سندھ رواں ماہ 16نومبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ رواں ماہ 16نومبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا کا شکار ہیں، 12 روز قرنطینہ اختیار کئے جانے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا لیکن اس بار بھی ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ میں اب بھی ہلکے بخار سمیت کچھ علامات بھی موجود ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے، انہوں نے رواں ہفتے دفتری اُمور بھی انجام دیئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 16 نومبر کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔