جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ رجسٹرار برطرف

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کی برطرفی کا فیصلہ سنایا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کی برطرفی کا فیصلہ سنایا

اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار کو جعلی ڈگری پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کو نوکری سے برطرف کردیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صائمہ خان پر ڈگری جعلی ہونے کے الزامات لگے تھے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں صائمہ خان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں عدالت ان کی برطرفی کا فیصلہ سنادیا۔ خاتون افسر 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرتی رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔