کیا فیروزخان اورعلیزے کی علیحدگی کی افواہوں کے پیچھے ہانیہ عامر ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے فی الحال علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ، فوٹوفائل

فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے فی الحال علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ، فوٹوفائل

کراچی: اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی خبروں میں نیا موڑ آیا ہے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ دونوں کی علیحدگی کے پیچھے اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

گزشتہ دو روز سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسی ہفتے گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم ان دونوں جوڑیوں نے ان افواہوں کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔

اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر فیروز خان کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے اور لوگ ان کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی؟

حمیرا اسلم نامی خاتون نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’عشقیہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ عامر فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہی؟‘‘

https://twitter.com/HumairaAslam54/status/1333998376367632385

یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’’عشقیہ‘‘ میں ہانیہ عامر اور فیروز خان نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ایک اور شخص نے اس موضوع پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا فیروز خان کی مبینہ علیحدگی کے لیے ہانیہ عامرکو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے۔ اوہ میرے خدایا میں اتنے زیادہ ڈرامے کے لیے تیار نہیں۔

https://twitter.com/aavas1111/status/1333821240268648448

نمل بھٹی نامی خاتون نے لکھا پہلے تو ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کیا اور اب فیروز خان نے اپنی اہلیہ سے طلاق (ابھی تصدیق نہیں کی) لے لی۔ کیا ان دونوں کے بیچ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔

https://twitter.com/NamalBhatti/status/1333776942164828162

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے براہ راست ہانیہ عامر کو فیروز خان کی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے فاطمہ دو سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان ہے۔ فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں توسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ تاہم ان دونوں کی جانب سے یا فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔