- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
- معاشی مسائل کا مستقل حل
- بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
کیا فیروزخان اورعلیزے کی علیحدگی کی افواہوں کے پیچھے ہانیہ عامر ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے فی الحال علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ، فوٹوفائل
کراچی: اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی خبروں میں نیا موڑ آیا ہے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ دونوں کی علیحدگی کے پیچھے اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔
گزشتہ دو روز سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسی ہفتے گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم ان دونوں جوڑیوں نے ان افواہوں کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔
اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر فیروز خان کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے اور لوگ ان کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی؟
حمیرا اسلم نامی خاتون نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’عشقیہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ عامر فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہی؟‘‘
یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’’عشقیہ‘‘ میں ہانیہ عامر اور فیروز خان نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔
ایک اور شخص نے اس موضوع پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا فیروز خان کی مبینہ علیحدگی کے لیے ہانیہ عامرکو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے۔ اوہ میرے خدایا میں اتنے زیادہ ڈرامے کے لیے تیار نہیں۔
نمل بھٹی نامی خاتون نے لکھا پہلے تو ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کیا اور اب فیروز خان نے اپنی اہلیہ سے طلاق (ابھی تصدیق نہیں کی) لے لی۔ کیا ان دونوں کے بیچ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔
https://twitter.com/NamalBhatti/status/1333776942164828162
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے براہ راست ہانیہ عامر کو فیروز خان کی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے فاطمہ دو سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان ہے۔ فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں توسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ تاہم ان دونوں کی جانب سے یا فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔