آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار

عباس رضا  بدھ 2 دسمبر 2020
جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور ٹاپ پر موجود

جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور ٹاپ پر موجود

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور ٹاپ پر موجود ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

دیگر بیٹسمینوں میں ایرون فنچ تیسرے، لوکیش راہول چوتھے، راسی وان ڈر ڈیوسن پانچویں، کولن منرو چھٹے،گلین میکسویل ساتویں،حضرت اللہ آٹھویں، ویرات کوہلی نویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں، ان کے بعد مجیب الرحمان،ایشٹن اگار، عادل رشید، تبریز شمسی، ایڈم زمپا،مچل سینٹنر، کین رچرڈسن، عماد وسیم اور شین کولٹرل ٹاپ 10 میں شامل ہیں، شاداب خان تیرہویں اور شاہین شاہ آفریدی 26ویں، فہیم اشرف 34 ویں نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کرنے والی انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا، بھارت تیسری، پاکستان چوتھی، جنوبی افریقہ پانچویں پوزیشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔