شہر قائد کے پارک مزید تباہ، گھاس غائب اور جھولے ٹوٹ گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 3 دسمبر 2020
کھیل کے میدانوں کیساتھ پارک بھی تباہ ، اختیارات رکھنے والے ڈپٹی کمشنرز بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ، پارک بھی جانے کے قابل نہ رہے،شہری۔ فوٹو: فائل

کھیل کے میدانوں کیساتھ پارک بھی تباہ ، اختیارات رکھنے والے ڈپٹی کمشنرز بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ، پارک بھی جانے کے قابل نہ رہے،شہری۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایڈمنسٹریٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث کھیلوں کے میدانوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے پارک بھی تباہ ہونے لگے، پارکوں سے گھاس غائب اورجھولے ٹوٹ گئے ہیں۔

لانڈھی، ایف بی ایریا، لیاری، ملیر، ایف سی ایریا، ناظم آباد، نیوکراچی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، کورنگی، اورنگی اور دیگر علاقوں میں کئی پارک میدان میں تبدیل ہوچکے ہیں، پارکوں میں کچرا اور گندہ پانی جمع رہنے لگا،تباہ حال پارکوں میں کچرا چننے والوں نے کچرے کے ڈھیر لگادیے ہیں جب کہ محلوں سے کچرا جمع کرکے پارکوں میں لاکر پھینکا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام اختیارات رکھنے والے ڈپٹی کمشنرز شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، پارک جانے کے قابل نہیں رہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔