خاتون سے ہراسانی کا معاملہ؛ بابراعظم نے وکالت نامہ جمع کروادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا وہ پیش نہیں ہوئی، پولیس رپورٹ ، فوٹوفائل

خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا وہ پیش نہیں ہوئی، پولیس رپورٹ ، فوٹوفائل

کراچی: قومی کرکٹر بابر اعظم نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون کے اندراج مقدمے کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔

بابر اعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ جب کہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروادی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہذا عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔