پی ٹی وی سے پیش کی جانیوالی متعدد ڈرامہ سیریلز لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں سجاد احمد
ان دنوں اصغر ندیم سید کی لکھی ہوئی ڈرامہ سیریل پر کام کررہا ہوں، سجاد علی
معروف پروڈیسر سجاد احمد نے کہا کہ پی ٹی وی سے پیش کی جانے والی متعدد ڈرامہ سیریل لوگوں کے ذہنوں میںآج بھی نقش ہیں۔
جب بھی یہ سیریل ٹیلی کاسٹ کی جاتی ہیں لوگ بے حد دلچسپی سے اسے دیکھتے ہیں، ڈرامہ سیریل ''دھواں'' بھی ان ہی میں سے ایک سیریل ہے کہ جسے اپنے دور میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی،اس سیریل کے سحر میں آج بھی لوگ نہ نکل سکے،18سال گزرنے کے بعد بھی اس کی مقبولیت برقرار ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا میں نے اب تک 22 سیریل بنائی ہیں ان میں ڈرامہ سیریل مدرا، مٹی اور صحرا، تیرے پاس،آگئی بہار، پالے شاہ، تاریحی ڈرامہ پکار اور بارش کے بعد قابل ذکر ہیں ان دنوں اصغر ندیم سید کی لکھی ہوئی ڈرامہ سیریل پر کام کررہا ہوں جس کی ریکارڈنگ جلد شروع ہوجائے گی،انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ادکارہ شبنم کی پاکستان آمد کے موقع پر لاہور میںہونے والے شو کو میری نگرانی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔