خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کا امکان

احتشام بشیر  اتوار 6 دسمبر 2020
بارشوں اور برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کاامکان ہے فوٹو: فائل

بارشوں اور برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کاامکان ہے فوٹو: فائل

 پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہورہا ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چترال ،دیر ،سوات ، شانگلہ ، بونیر ،کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم نے بالائی علاقوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔