دنیش کنیریا قومی کرکٹ میں واپسی کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کورٹ رپورٹر  منگل 8 دسمبر 2020
کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو دوسرا موقع دیکر بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، دنیش کنیریا۔ فوٹو:فائل

کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو دوسرا موقع دیکر بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، دنیش کنیریا۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ليگ اسپنر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

دنیش کنیریا نے ڈومسیٹک، لیگز، قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر واپسی آنے کے لیے کوشش شروع کردیں۔ اس ضمن میں انہوں نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

دنیش کنیریا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے، میرا اور کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو دوسرا موقع بھی دے کر بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جبکہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

دنیش کنیریا نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے کیوں کہ میں نہ صرف ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں بلکہ غیر ملکی لیگ کا حصہ بھی بننا چاہتا ہوں، میرا نام فائنل ہوچکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ مجھے پابندی کے باعث نہیں کھیلایا جائے گا۔ لہذہ پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔