نیوزی لینڈ آمد کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے ٹریننگ کا آغازکردیا

محمد یوسف انجم  بدھ 9 دسمبر 2020
آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، حارث سہیل

آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، حارث سہیل

 لاہور: نیوزی لینڈ آمد کے بعد پاکستانی کرکٹرزنے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوئنزٹاؤن میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجازاحمد کی زیرنگرانی میں تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کرکے اپنی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر بیٹسمین حارث سہیل نے کہا کہ دو ہفتوں سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، نیٹ سیشن کے لیے سب بہت پرجوش تھے، چودہ دن کے وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے، آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔