اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کی دینی تعلیم کے لیے مدرسے کا آغاز

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹرانس جينڈر کميونٹی کے لئے اسلام آباد انتظاميہ کے دفتر ميں بھی ملازمت کا اعلان کر ديا


ویب ڈیسک December 12, 2020
خواجہ سراؤں کی اسلامی تعلیم کے لیے پہلا مدرسہ بنگلا دیش میں قائم کیا گیا تھا۔ (فوٹو، فائل)

KARACHI: وفاقی دارالحکومت میں خواجہ سراؤں کی اسلامی تعلیم کے لیے مدرسے کا آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے ٹرانس جينڈر کميونٹی کے لئے اسلام آباد ميں اسلامی تعليم اور مدرسے کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔



ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹرانس جينڈر کميونٹی کے لئے اسلام آباد انتظاميہ کے دفتر ميں بھی ملازمت کا اعلان کر ديا۔حمزہ شفقات نے کميونٹی ميں درِ انسانيت این جی او کے تعاون سے کمبل اور رضائیاں بھی تقسيم کیں۔ ٹرانس جينڈر کميونٹی کے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اُن کے لیے احسن اقدام کر پر خراجِ تحسين پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بنگلادیش میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلا مدرسہ قائم

اس سے قبل بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی خواجہ سراؤں کی دینی تعلیم کے مدرسے کا قیام کیا گیا تھا جسے اسلامی دنیا میں اس طبقے کے لیے قائم کی جانے والی پہلی دینی درس گاہ قرار دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں