اہل علاقہ کارکشہ کاٹائرچوری کرنیوالے نوجوان پرتشدد

ٹائرنشے کے عادی شخص سے 30روپے میںخریدا،چوری نہیںکیا،عمران


Numainda Express September 08, 2012
ٹائرنشے کے عادی شخص سے 30روپے میںخریدا،چوری نہیںکیا،عمران، فوٹو: فائل

رکشے کا ٹائر چوری کرکے لیجانے والے نوجوان کواہل علاقہ نے پکڑکر تشددکا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لطیف آبادیونٹ نمبر 7کے علاقے میں نشے کے عادی ایک شخص وہاں گلی میںکھڑے رکشے میں رکھے اضافی ٹائرکو چوری کرنے کے بعداسے بوری میںڈال کرچلتابنا،علاقے کے بچے نبیل نے اسے ٹائر چوری کرتے ہوئے دیکھ کر اسکی اطلاع رکشہ مالک کے گھر میں کردی جس پر گھر کے لوگوں نے گھر سے تھوڑے فاصلے سے ہی ٹائر لیکر فرار ہونے والے نوجوان کوچوری شدہ ٹائر سمیت پکڑلیااورتشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد وہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور دیگر افراد نے بھی چور کے ساتھ مار پیٹ کی۔

پکڑے جانے والا نوجوان نے اپنا نام عمران بتاتے ہوئے کہاکہ وہ نوابشاہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اس نے یہ ٹائر چوری نہیںکیا بلکہ ایک اورنشے کے عادی شخص سے 30روپے میں خریدا تھا تاکہ وہ اسے آگے اورمہنگا فروخت کرسکے۔ علاقے کے بعض افراد کی مداخلت پرچوری کرنے والے نشے کے عادی نوجوان کو اس شرط پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ آئندہ اس علاقے میں نظر نہیں آئیگا۔