سیریز میں شکست سری لنکا نے ٹور کے دوران ہی منیجر سے رپورٹ طلب کرلی

منیجر کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


Sports Desk December 28, 2013
منیجر کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

KARACHI: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست پر سری لنکن کرکٹ بورڈ ٹیم سے خفا ہو گیا، ٹور کے دوران ہی منیجر سے ناقص کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی۔

صدر بورڈدھرماداسا کے مطابق عام طور پر منیجر ہر ہوم اور اوے سیریز کے اختتام پر رپورٹ پیش کرتے ہیں لیکن ہم نے مائیکل ڈی سوزا سے کہا ہے کہ فوراً بتایا جائے کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ ٹیم نے چوتھے میچ میں ہی سیریز گنوا دی۔ انھوں نے مزید کہاکہ پلیئرز کے ناقص کھیل سے شائقین کے دل ٹوٹ گئے، منیجر کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ صدر بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان کی اچھی کارکردگی کا سبب ٹیم کا مسلسل کرکٹ کھیلنا ہے لیکن اسے سری لنکن شکست کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔