کراچی ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا حکم
گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا
ISLAMABAD:
ضلع وسطی، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
ایکسپریس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کریے گئے جس کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے 31 دسمبر 2020ء تک نافذ رہے گا۔
سب ڈویژن گلشن اقبال میں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5، پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سب ڈویژن جمشید ٹاؤن میں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، محمود آباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس، جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات شامل ہیں۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے سوا ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی۔