پولیس نے بچے سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

10سالہ بچہ گھرسے کھیلنے نکلا تھا،ملزم بچے کو بہلا کر ویران مقام پر لے گیا۔


Staff Reporter December 19, 2020
ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی،پولیس نے ملزم اریب کو گرفتار کرلیا فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن پولیس نے بچے سے بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن سرجانی میں اریب نامی ملزم نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کی تھی، بچہ گھر سے اپنے ہم عمروں کے ساتھ کھیلنے کی غرض سے نکلا تھا لیکن ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر ویران مقام پر لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی، بچہ روتا ہوا گھر پہنچا اور اہل خانہ کو تمام تر واقعے سے آگاہ کردیا۔

متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اریب کو گرفتار کرلیا ملزم علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن بروقت کارروائی کی بدولت قانون کی گرفت میں آگیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔