لیاری میں مشتعل افراد کا صوبائی وزیر جاوید ناگوری کا گھیراؤ گارڈز کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

مشتعل افراد نے جاوید ناگوری کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی


ویب ڈیسک December 28, 2013
جاوید ناگوری بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران کچھی رابطہ کمیٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے ملنے آئے تھے، فوٹو: فائل

لیاری میں بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے گھیراؤ پر ان کے گارڈز کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں جاوید ناگوری بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران کچھی رابطہ کمیٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے ملنے آئے، اس دوران مشتعل افراد نے ان کا گھیراؤ کرلیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ، چند افراد نے ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، صورت حال پر قابو پانے کے لئے جاوید ناگوری کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اپنی آپ کے تحت سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہوں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ لیاری کا ایک بڑا علاقہ گینگ وار گروپوں کی آماجگاہ بن گیا ہے اور ان کے درمیان جاری تصادم کے باعث 3 ماہ کے دوران متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مقبول خبریں