کنگ خان کے بچوں نے ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو فلاپ فلم قرار دیدیا

شاہ رخ خان نے فلم میں ڈوب کر رومینٹک اداکاری کی لیکن کنگ خان کے بچوں سوہانا اور ایان کو یہ فلم پسند نہیں


INP December 29, 2013
کنگ خان کے بچوں نے ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو فلاپ فلم قرار دیدیا فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی سپر ڈوپر فلم ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' نے سب کو بنایا دیوانہ لیکن کنگ خان کے بچوں کو یہ فلم ذرہ برابر بھی پسند نہیں آئی۔

بالی ووڈ کی وہ فلم جس نے سب سے زیادہ سینما گھروں میں لگنے کا اعزاز حاصل کیا،شاہ رخ خان نے ڈوب کر رومینٹک اداکاری کی لیکن کتنی عجیب بات ہے کہ کنگ خان کے بچوں سوہانا اور ایان کو یہ فلم پسند نہیں آئی۔ کنگ خان نے بچوں کو فلم دکھائی تو ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈی نے اس کردار میں آنے کی بھلا کیوں حامی بھری یعنی یہ سمجھیں کہ کنگ خان کے بچوں نے فلم کو فلاپ قرار دیدیا۔