ایمریٹس اسکائی کارگو نے فائزر کی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچادی

ایمریٹس کودبئی ہیلتھ اتھارٹی کیلیے کوروناسے تحفظ کی فائزرویکسینز کی پہلی کھیپ کی منتقلی پرفخرہے،شیخ احمدبن سعیدالمکتوم


Staff Reporter December 25, 2020
ایمریٹس کودبئی ہیلتھ اتھارٹی کیلیے کوروناسے تحفظ کی فائزرویکسینز کی پہلی کھیپ کی منتقلی پرفخرہے،شیخ احمدبن سعیدالمکتوم۔ فوٹو : فائل

ایمریٹس اسکائی کارگو نے فائزر کی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات پہنچا دی۔

ایمریٹس اسکائی کارگو نے فائزر بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسینز پہلی بار متحدہ عرب امارات میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کیلیے پہنچا کر ایک مزید سنگ میل عبور کرلیا ہے، یہ ویکسینز برسلز سے ایمریٹس کی پرواز ای کے 182 سے روانہ ہوئی اور مقامی وقت کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات سوا 10بجے پہنچی۔

ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا ایمریٹس کو متحدہ عرب امارات میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کیلیے کرونا سے تحفظ کی فائزر ویکسینز کی پہلی کھیپ کی منتقلی پر فخر ہے۔