چلی میں اب کتے مسافروں میں کورونا وائرس کا پتا لگائیں گے

ویب ڈیسک  منگل 29 دسمبر 2020
ائیرپورٹ پر مسافر کپڑے سے کلائی اور گردن پونچھ کر اسے ڈبے میں ڈالیں گے (فوٹو: انٹرنیٹ)

ائیرپورٹ پر مسافر کپڑے سے کلائی اور گردن پونچھ کر اسے ڈبے میں ڈالیں گے (فوٹو: انٹرنیٹ)

سینتیاگو: چلی کے ائیرپورٹ پر مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتا چلانے کے لیے کتوں کو تعینات کردیا گیا۔

چلی کے سینتیاگو ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتa چلانے کے لیے کتوں کو تعینات کردیا گیا ہے. ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی گردن اور کلائی سے کپڑے کو پونچھ کر ایک ڈبے میں ڈال دیا جائے گا اور پھر اس ڈبے کو کتوں کے آگے رکھا جائے گا تاکہ وہ مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا پتا چلا سکیں۔

حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حیرت انگیز صلاحیت کے باعث کتوں نے 85 سے 100 فیصد تک درست کارکردگی دکھائی اور وائرس سے متاثرہ افراد کو پہچان لیا۔

یہ بھی پڑھیں : صرف ’سونگھ‘ کر کورونا وائرس کا سراغ لگانے والے کتے

کتوں کی مدد سے دھماکا خیز مواد اور حساس مقامات، بالخصوص ہوائی اڈوں پر منشیات کا پتا لگانا معمولی بات ہے تاہم کتوں میں سونگھنے کی غیرمعمولی صلاحیت کے باعث کتوں کو کینسر اور ملیریا سمیت کئی بیماریوں کو بھی صرف سونگھ کر شناخت کرنے کی تربیت دی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔