- عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری
- 2000 سے زائد جگسا پزل اکٹھا کرنے کا ریکارڈ
- کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
- سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- روہت شرما پاکستانی مداح کے پیغامات پر مسرور
- کوچ بابر کو توقعات کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے
- گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
- ٹی20 ورلڈکپ، شعیب ملک نے ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں
- کراچی کے علاوہ لاہور، ملتان کی ٹمبرمارکیٹ بھی احتجاجاً بند کرنیکا اعلان
- 10ماہ میں تجارتی خسارے میں 16.55 فیصد کمی ریکارڈ
- موقف پر کھڑاہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا
- پاکستان میں زراعت، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، اسحق ڈار
- پاکستان کا چین کے توانائی قرضوں کی تجدید پر غور، تجاویز تیار
- ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک
- دلِ مردہ دل نہیں ہے۔۔۔۔۔ !
- حجِ بیت اﷲ کی شرائط، فضیلت و برکات
- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
دوسرے ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کی شرکت غیریقینی
کراچی: نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کی شرکت غیریقینی ہے۔
نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی بابر اعظم دوران پریکٹس دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے، وہ مختصر طرز کے تینوں میچز اور پھر پہلے ٹیسٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکے، پی سی بی نے گذشتہ دنوں بتایا تھا کہ بابر کی انجری میں بہتری آ گئی اور انھوں نے ہارڈ بال سے ناکنگ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان اب بھی سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے ہیں، انگوٹھے میں تکلیف بدستور موجود ہے، انھوں نے اب تک نیٹ پر اسی لیے بیٹنگ نہیں کی، ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے بابراعظم کو مزید آرام کا موقع دینے پر غور کر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو وہ نیوزی لینڈ سے بغیر کوئی میچ کھیلے ہی واپس آئیں گے،یوں دوسرے ٹیسٹ میں بھی محمد رضوان کوہی قیادت کے فرائض نبھانا پڑیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر جمعے اور ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں نیٹ پریکٹس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر اس دوران کوئی تکلیف محسوس نہ ہوئی تو مینجمنٹ فیصلہ بدل بھی سکتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقاریونس اور بیٹنگ کوچ یونس نے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا، پلیئرزسمجھ رہے تھے کہ کوچز ناراضی کا اظہار کرینگے مگرانھوں نے فائٹنگ اسپرٹ کو سراہتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کی ہدایت دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔