کسی میں جرأت ہے تو کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائے اے این پی

کالاباغ ڈیم پاکستان اورخیبرپختونخوا کی تباہی اوربربادی کا منصوبہ ہے۔ اے این پی


Numainda Express December 30, 2013
کالاباغ ڈیم پاکستان اورخیبرپختونخوا کی تباہی اوربربادی کا منصوبہ ہے۔ اے این پی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹرحاجی عدیل اورحاجی غلام احمدبلور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انھوںنے اپنااصل چہرہ دکھا دیاہے اوراب تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کاامتحان ہے کہ وہ ثابت کریںکہ وہ کالاباغ ڈیم کے ساتھ ہیں یاخیبرپختونخوا اوراس کے عوام کے ساتھ۔

انھوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم پاکستان اورخیبرپختونخوا کی تباہی اوربربادی کا منصوبہ ہے۔ ڈیم کی تعمیرسے پاکستان ٹوٹ جائے گا۔ یہ پختونوں کی زندگی اورموت کامسئلہ ہے اوراس سے پشاور، چارسدہ، مردان اورصوابی بھی متاثر ہوںگے۔ ڈیم کی سب سے پہلے باچاخان اور عبدالولی خان نے مخالفت کی۔ انھوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم ایک مردہ گھوڑاہے جودفن ہوچکاہے۔ جب تک ایک پختون بھی زندہ ہے کسی کاباپ بھی ڈیم نہیں بناسکتا۔