شان کا بیٹ رنز اگلنا بھول گیا گذشتہ 3اننگز میں صفر پر آؤٹ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 6 جنوری 2021
دورہ انگلینڈ میں ایک بڑی اننگزکے سوامسلسل ناکامیوں نے ان کی جنوبی افریقہ سے سیریزکیلیے سلیکشن پرسوالیہ نشان لگادیا ہے۔ فوٹو: فائل

دورہ انگلینڈ میں ایک بڑی اننگزکے سوامسلسل ناکامیوں نے ان کی جنوبی افریقہ سے سیریزکیلیے سلیکشن پرسوالیہ نشان لگادیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: شان مسعود کا بیٹ رنز اگلنا بھول گیا جب کہ گذشتہ 3اننگز میں وہ کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

اوپنر شان مسعود نے نیوزی لینڈ اے کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری میں 14پر وکٹ گنواکر اعتماد گنوایا، اس کے بعد ٹیسٹ سیریز شروع ہوئی تو ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 10رنز بنائے، دوسری میں اسکور بورڈ کو متحرک کرنے سے قبل ہی میدان بدر ہوگئے۔

کرائسٹ چرچ میں پہلی کے بعد دوسری اننگز میں بھی کھاتہ نہیں کھول پائے، دورہ انگلینڈ میں ایک بڑی اننگز کے سوا مسلسل ناکامیوں نے ان کی جنوبی افریقہ سے سیریز کیلیے سلیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔