عائزہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

میں بڑی ہوکر دلہن بنوں گی، عائزہ خان کا بچپن کی تصویر پر لطیفہ


ویب ڈیسک January 07, 2021
میں بڑی ہوکر دلہن بنوں گی، عائزہ خان کا بچپن کی تصویر پر لطیفہ (فوٹو: فائل)

اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقبول ڈرامہ سیریل ''میرے پاس تم ہو'' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ ہوبہو اپنی بیٹی حورین تیمور کی طرح نظر آرہی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)






شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں عائزہ خان سبز رنگ کا دلہن کا لباس زیب تن کیے، ماتھے پر جھومر لگائے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ عائزہ خان نے یادگار تصویر کے کیپشن میں ایک مشہور لطیفہ بھی تحریر کیا جس میں بچی ٹیچر کے سوال کے جواب میں کہتی ہے کہ بڑی ہوکر دلہن بنوں گی۔