آسٹریلوی کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 جنوری 2021
آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو : فائل

آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز جمعہ کو ڈومیسٹک سیزن میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے، 24 سالہ ایرون سمرز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سندھ کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔ ایرون سمرز نے 2019 ہونے والے پی ایس ایل 4 میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کی تھی وہ ہوبرٹ ہیریکینز  کی جانب سے بیش لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔