وائٹ واش سے بچاؤانگلش کپتان سینئرزکی ہمت بڑھانے کیلیے کوشاں

سنچریوں اور بولرز سے اننگز میں 5یا اس سے زائد وکٹوں کے کارنامے کی ضرورت ہے،الیسٹرکک


AFP December 31, 2013
سنچریوں اور بولرز سے اننگز میں 5یا اس سے زائد وکٹوں کے کارنامے کی ضرورت ہے،الیسٹرکک ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے وائٹ واش سے بچنے کیلیے سینئر پلیئرز کا حوصلہ بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

انھوں نے کہاکہ ہمارے ڈریسنگ روم میں کچھ بہترین پلیئرز موجود ہیں،ہمیں ایسے ریکارڈ سازکھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے کہ مزید کچھ عرصے تک انگلش شرٹ زیب تن کرسکتے ہیں،اگر وہ ہمت کرکے ٹیم کو وائٹ واش کی خفت سے بچاتے ہیں تو پھر ہم سب ان کی ستائش کریں گے، ہمیں سڈنی میں بیٹسمینوں سے غیرمعمولی سنچریوں اور بولرز سے اننگز میں 5یا اس سے زائد وکٹوں کے کارنامے کی ضرورت ہے۔