آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ولیم سن کی پہلی اور بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار

اسپورٹس رپورٹر  منگل 12 جنوری 2021
اسٹیون اسمتھ نے ایک درجہ ترقی کیساتھ ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا

اسٹیون اسمتھ نے ایک درجہ ترقی کیساتھ ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیم سن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون سمتھ نے ایک درجہ ترقی کیساتھ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور وہ اب دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں، انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس چھٹے، بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان اجنکیا ریہانے ساتویں، چتیشور پجارا آٹھویں، ہینری نکلس نویں اور ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے، اس کے بعد اسٹورٹ براڈ، نیل ویگنر،  ٹم ساؤتھی، جوش ہیزل ووڈ،  کاگیسو ربادا، جیمز اینڈرسن، مچل اسٹارک،  روی چندرن ایشون اور جسپریت بمرا ٹاپ 10میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔