اوپن یونیورسٹی کا گلگت بلتستان بلوچستان اورقبائل میں میٹرک تک تعلیم مفت دینے کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 جنوری 2021
اوپن یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم طلبہ کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دلانے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے، وائس چانسلر۔ فوٹو: فائل

اوپن یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم طلبہ کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دلانے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے، وائس چانسلر۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 15جنوری سے شروع ہونیوالے سمسٹر بہار 2021سے گلگت بلتستان میں میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے 15جنوری سے شروع ہونیوالے سمسٹر بہار 2021سے گلگت بلتستان میں میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صحافیوں کے وفد سے بات چیت میں کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک میں خواندگی کی شرح بڑھانے میں اور اعلیٰ تعلیم طلبہ کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دلانے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔