- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
نالائق و نااہل حکومت کے دھڑن تختے میں اب زیادہ دیر نہیں، فضل الرحمٰن
کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے پی ڈی ایم کی تحریک قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی جب کہ نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد کوئٹہ ائیرپورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے جسے عوام تسلیم نہیں کرتے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا، انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک میں اب تک جتنی بھی ریلیاں اور جلسے ہوئے ہیں وہ تاریخی رہے ہیں، جلسوں اور ریلیوں میں عوام کی شرکت بے مثال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے جس انداز میں پی ڈی ایم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ تاریخی ہے آج لورالائی میں ایک بڑا اجتماع ہوگا، پوری قوم ایک پیج پر ہے اور پوری قوم متفق ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چوری کامینڈیٹ ہے جسے عوام تسلیم نہیں کرتے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک بڑا جلسہ ہورہا ہے ہماری تحریک کامیابی سے جاری ہے جو اب قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے ہم براہ راست پوری تحریک کا مشاہدہ کررہے ہیں عوام کے پاس جارہے ہیں جلسوں میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہورہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوشگوار انداز میں بات کی اور میں نے بھی انہیں اسی انداز میں جواب دیا۔
سینٹ انتخابات سے قبل حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اب تک یہ حکومت ختم ہوچکی ہوتی مگرایسے معاملات میں وقت لگتا ہے لیکن نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔