عاطف اسلم کو ایف بی آر کی جانب سے 5 کروڑ سے زائد کا ٹیکس نوٹس

ویب ڈیسک  بدھ 13 جنوری 2021
عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔  فوٹوفائل

عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ فوٹوفائل

کراچی: ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ مالیت کا ٹیکس نوٹس بھجوادیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار ایف بی آر کی ریڈار پرآیا ہو۔ اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان  کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔