- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
مصباح الحق کی چھٹی، اینڈی فلاور نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، شعیب اختر کا دعویٰ
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ان کی جگہ نئے کوچ کو بھی تعینات کردیا گیا لیکن اینڈی فلاور بطور نئے ہیڈ کوچ پی ایس ایل 6 کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
گزشتہ روز ہی پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں موجودہ کوچنگ اسٹاف کو برقرار رکھنے کیساتھ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے بعد کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور ابھی عہدہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطانز کے کوچ اور چاہتے ہیں کہ رواں سال پی ایس ایل سے کچھ پیسے بن جائیں، وقار یونس نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بولر مصباح الحق کے انڈر کام کر رہے ہیں مگر اب بھی ملازمت کے لالے پڑ جائیں گے، اینڈی فلاور اپنی ٹیم لے کر آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔