- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، عاقب جاوید
لاہور: عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔
سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے میرا مشورہ ہے کہ مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجممنٹ کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوگا۔
لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جب آپ پراسس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا، مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے، میرے خیال میں کوچز کو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ مدت پوری کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر باہر جاکر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔