راجرفیڈرر رواں برس 16 ایونٹس میں شریک ہوں گے فیس بک پر شیڈول کا اعلان

2014 میں برسبین کے بعدان کی منزل 13 سے 26 جنوری تک شیڈول آسٹریلین اوپن ہوگی۔


Sports Desk January 01, 2014
2014 میں برسبین کے بعدان کی منزل 13 سے 26 جنوری تک شیڈول آسٹریلین اوپن ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر رواں برس 16 ایونٹس میں شریک ہونگے،وہ 2014 میں برسبین کے بعدان کی منزل 13 سے 26 جنوری تک شیڈول آسٹریلین اوپن ہوگی۔

فیڈرر نے نئے سیزن کیلیے اپنے ہیرو اسٹیفن ایڈنبرگ کو کوچ مقرر کیا ہے، آسٹریلین ٹور کے بعد فیڈرر 24 فروری سے 2 مارچ تک دبئی میں کھیلیں گے، 3 سے 16 مارچ انڈین ویلز ،17سے 30 مارچ میامی ، 5 سے 11 مئی میڈرڈ، 12سے 18 مئی روم اور26مئی سے 8 جون کو شیڈول فرنچ اوپن، 9 سے 15 جون ہیل ایونٹ، 23 جون سے6 جولائی ومبلڈن، ٹورنٹو (4 سے 10 اگست )، سنسناٹی (11سے 17 اگست )، یوایس اوپن (25 اگست سے 7 ستمبر)، شنگھائی(6 سے 12 اکتوبر)، باسل (18سے26 اکتوبر) اور پیرس(27 اکتوبر سے 2 نومبر ) ان کے پروگرام میں شامل ہیں۔