- کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب
- کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل
- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصہ
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
- جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ 9 ویں مقدمے میں بھی بری
- حکومت کی اپوزیشن کومزید دو صوبوں میں بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کی پیشکش
- بھارتی وزیراعظم نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
- عزیر بلوچ پولیس اسٹیشن پر حملے کے مقدمے سے بھی بری
- حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد
- وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
- حکومت کی الیکشن کمیشن کوسینیٹ کیلئے قابل شناخت بیلٹ پیپرچھاپنے کی تجویز
- افغان فضائیہ کی بمباری میں 30 جنگجو ہلاک، کابل حکومت کا دعویٰ
- ثابت ہو گیا کہ آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک
حریم شاہ کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے، فوٹوانٹرنیٹ
کراچی: ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔
چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اور اب ان کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔
اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ’’راز‘‘ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔
اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹیزر منظرعام پر آیا ہے اور گزشتہ روز ہی حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بےہودہ گفتگو کرنے پر تھپڑ جڑدیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔