- سینیٹ انتخابات میں بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہوگا
- ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی
- کورونا کے ساتھ مٹاپے کی ’وبا‘ نے بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
- سینیٹ الیکشن؛ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش
- متحدہ نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرادی
- اسلامی تعلیمات نے جنوبی افریقا میں گینگ وار کے گڑھ کو امن کا گہوراہ بنادیا
- قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
- وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ
- ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی
- غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں، قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست
- کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب
- ’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل
- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصہ
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں - فوٹو: اے ایف پی
کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار ہوگیا۔
پہلے روز مہمان ٹیم کو 220رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں،اس طرح پاکستان کو حریف ٹیم کی سبقت ختم کرنے کے لیے 187 رنز درکار اور اس کی 6 وکٹیں محفوظ ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن کے بعد ٹیمبا باووما بھی رن آؤٹ ہوئے، وہ صرف 17 رنز ہی بناسکے۔
دوسری جانب اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 58 رنز بنانے کے بعد اسپنر کا شکار بن گئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کاگیسو ربادا نے پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی بھی ٹیل اینڈر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3 ، ڈیبو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی سمیت شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کی اننگ کا آغاز بھی مایوس کن رہا،دونوں اوپنر صرف15 رنز کے اسکور پر پولین لوٹ گئے۔ اوپنر عابد علی نیوزی لینڈ میں ناکامی کا سفر جاری رکھااور جنوبی افریقہ کے خلاف صرف4 رنز بناکر روباڈا کی گیند پر بولڈ ہوگئے،5 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈبیو کرنے والے عمران بٹ بھی صرف9 رنز بناکر روباڈا کا شکار بننے، انہیں متبادل پیٹرسن نے کیچ آﺅٹ کیا۔
26 رنز پر پاکستان کی امیدوں کا مرکز کپتان بابراعظم بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،وہ 7 رنز بناکرکیشومہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پاکستان کو چوتھا نقصان 27 رنز پر نائٹ واچ کی حیثیت سے آنے والے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ کھو کر ہوا،وہ کوئی رن بنائے بغیر نارٹج کی گیند پر بولڈ ہوئے،اظہر علی 5 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ عمران بٹ کو بیٹنگ کوچ یونس خان اور نعمان علی کو لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1353938448969822208
واضح رہے دونوں ٹیمیں کراچی میں اس سے قبل آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔