- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
کراچی ٹیسٹ؛ جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ
کراچی: کراچی ٹیسٹ جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہونے لگا جب کہ یہ سیریز کے ایک اسپانسر ادارے کی ہی دوسری سائٹ ہے جس پرمیچ پر شرطیں لگائی گئیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ ایک جوئے کی ویب سائٹ پر بھی لائیو اسٹریم ہو رہا ہے جس پر لوگ میچ دیکھ کر شرطیں لگاتے رہے، یہ ویب سائٹ بغیر وی پی این کے پاکستان سے بھی کھولی جا سکتی ہے۔
سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک اسپانسر کمپنی sky247.net ہے، میدان اور ڈریسنگ روم کے باہر بھی اس کا لوگو لگا ہوا ہے، اگر اس سائٹ کا وزٹ کریں تو اسی ادارے کی بیٹنگ کی ویب سائٹ sky247.com کا لنک بھی موجود ہے،وہاں کلک کرنے سے جوئے کی سائٹ کھل جاتی ہے جہاں لائیو میچ پر شرطیں وصول کی جا رہی ہیں،ویڈیو کے بائیں جانب پی سی بی کا لوگو تک موجود ہے۔
اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمع الحسن برنی نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے تحت بیٹنگ اور الکوحل کی کمپنیز کرکٹ ایونٹس کو اسپانسر نہیں کر سکتیں، پی سی بی کے تمام کمرشل کنٹریکٹس میں یہ شق شامل ہوتی ہے کہ رائٹس ہولڈر کمپنی تمباکو،الکوحلک مشروبات، بیٹنگ/گیمبلنگ یا کسی اور ایسی چیز کی تشہیر نہیں کر سکتے جوپاکستانی عوام کے مذہبی یا کلچرل حساسیت کے خلاف ہو۔
انھوں نے کہا کہsports247.net نیوز ویب سائٹ ہے جو پرتگال کی ایک کمپنی چلاتی ہے، یہی ادارہ ابوظبی ٹی 10 لیگ اور یو اے ای و آئرلینڈ کی سیریز کا بھی اسپانسرہے،پاکستان کی طرح اماراتی قانون بھی جوئے کی اجازت نہیں دیتا۔
جب ان کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی تو انھوں نے کہا کہ یہ غیرقانونی طور پر ہو رہا ہے، ہم بدھ کو دوسرے دن کا کھیل مانیٹر کریں گے اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس پی ایس ایل5کے میچز بھی ایک جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہوئے تھے۔
پی سی بی کا اس حوالے سے موقف تھا کہ کمرشل پارٹنر نے بغیر اجازت لیے بیٹنگ ویب سائٹ سے معاہدہ کیا، اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا، کچھ عرصے بعد معافی پر معاملہ ختم ہو گیا مگر پھر مالی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر بورڈ نے مذکورہ کمپنی سے معاہدہ ختم کر دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔