امریکی ڈالر کی قدر روپے کی نسبت ایک بار پھر بڑھ گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی


Staff Reporter February 01, 2021
انٹربینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی . فوٹو : فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 12 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 35 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔