دل دہلا دینے والی ان تصاویر کی حقیقت کیا ہے

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2021
سوشل میڈیا پر کسی کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو شاپ ہے تو کسی نے کہا کہ کوئی خاص تیکنک ہے۔ فوٹو : ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر کسی کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو شاپ ہے تو کسی نے کہا کہ کوئی خاص تیکنک ہے۔ فوٹو : ٹوئٹر

سوشل میڈیا کسی عجائب خانے سے مختلف نہیں، آئے روز نت نئے اور حیران کردینے والے واقعات سامنے آتے ہیں اور کبھی کبھی نظروں کو دھوکا دینے والی ایسی تصاویر کا سامنا بھی ہوتا ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایسی دل دہلا دینے والی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں نوجوان پہاڑ کی بلندی پر مختلف انداز میں کھڑے ہیں اور نیچے ہزاروں کلو میٹر گہری کھائی نظر آرہی ہے۔

photo on top of hill 3

ایک تصویر میں جوڑا پہاڑی کے چوٹی کے کنارے کھڑا ہے، لڑکا گر رہا ہے اور لڑکی اسے تھامے ہوئے ہے تاہم دونوں کے مطمئن چہرے چغلی کھاتے ہیں کہ یہ مقام اتنا خطرناک بھی نہیں یا کم از کم جان لیوا تو ہرگز نہیں۔

photo on top of hill 1

ایک اور تصویر میں ایک نوجوان کو چوٹی کے کنارے ایک ہاتھ اور ایک پاؤں پھیلائے دیکھا جا سکتا ہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ نوجوان ہوا میں معلق ہے اور کسی بھی وقت گہری کھائی میں گر سکتا ہے۔

photo on top of hill 5

ایک اور تصویر میں تو حد ہی ہوگئی جس میں ایک لڑکا دونوں ہاتھ اوپر اور ایک ٹانگ اوپر اُٹھائے ہوئے ہے جب کہ گہری اور جان لیوا کھائی بھی نظر آرہی ہے تاہم اس نوجوان کے چہرے پر بھی پریشانی کے کوئی آثار نہیں۔

photo on top of hill 2

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان تصاویر پر بحث چھڑ گئی اور ہر ایک نے اپنی رائے تاہم حقیقت یہ ہے کہ تصاویر کو ایک ٹیلے پر اس زاویئے سے لیا گیا ہے جس سے دیکھنے والوں کو دھوکا ہوجاتا ہے۔

photo on top of hill 4

حقیقت میں یہ تصاویر مذکورہ نوکیلے ٹیلے پر اس زاویے سے لی گئیں کہ گمان ہوتا ہے کہ نیچے گہری کھائی ہے۔

https://twitter.com/pradhan_nishal/status/1356531648884396033?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔