- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
گوگل اب آپ کی دھڑکنوں کا اتار چڑھاؤ اورسانسوں کی تعداد بھی بتائے گا
کیلیفورنیا: گوگل نے دھڑکنوں اور سانسوں کا حساب بتانے والے موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
گوگل کی جاری کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے پکسل اسمارٹ فونز میں دل کی دھڑکن اور سانس کی آمد و رفت کی شرح بتانے کا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس موبائل فون سے دل دھڑکنے اور سانس کی شرح بتانے کے لیے اسمارٹ واچ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل کی یہ سروس اینڈرائٹ رکھنے والے دیگر اسمارٹ فونز پر بھی متعارف کروادی جائے گی۔ سانس کی آمدورفت اور دل کی دھڑکن کی شرح بتانے کے لیے موبائل فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرنا ہوگا۔ اس سروس کے استعمال کے بعد گوگل یہ بھی بتا سکے گا کہ کسی شخص نے ایک منٹ میں کتنی مرتبہ سانس لیا ہے۔
گوگل نے اس کے ساتھ ہی وضاحت کی ہے کہ ان یہ دونوں فیچرز تندرست رہنے میں مدد فراہم کرنے اور صحت کی عمومی دیکھ بھال کے لیے فراہم کیے جائیں گے تاہم اسے طبی مسائل میں کسی تشخیص کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
گوگل کے اعلان کے مطابق یہ سروس بتدریج تمام اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے فونز پر فراہم کردی جائے گی تاہم فی الحال گوگل کے پکسل اسمارٹ فون پر ہی یہ سروس دستیاب ہوگی۔ بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس آئندہ ماہ سے گوگل فٹ ایپ میں شامل کردی جائے گی۔
بلاگ پوسٹ میں کہا گیاہے کہ گوگل کی ٹیم میں شامل محققین، انجینیئرز اور ماہرین اس بات پر مسلسل ایسے کم خرج سینسزر اور روزمرہ استعمال کے آلات تیار کرنے کی جستجو میں ہے جن کے ذریعے عوام کو اپنی صحت کا خیال رکھنے سے متعلق زیاہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ممکن ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔