چینی فوج کی جانب سے پاک فوج کےلیے کورونا ویکسین کا تحفہ

پاک فوج وہ پہلی غیرملکی فوج ہے جسے چینی فوج کی جانب سے کووڈ 19 ویکسین دی گئی ہے


ویب ڈیسک February 08, 2021
پاک فوج وہ پہلی غیرملکی فوج ہے جسے چینی فوج کی جانب سے کووڈ 19 ویکسین دی گئی ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے گزشتہ روز کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاک فوج کے سپرد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پاک فوج کی درخواست پر چین کے مرکزی فوجی کمیشن کی منظوری کے بعد، پیپلز لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج کےلیے کووڈ 19 ویکسین کی ایک کھیپ گزشتہ روز 7 فروری کو پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔

اس طرح پاک فوج وہ پہلی غیرملکی فوج ہے جسے چینی فوج کی جانب سے کووڈ 19 ویکسین دی گئی ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کےلیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔