چنئی ٹینساعصام الحق اور بوپنا کی جوڑی ڈبلز کوارٹر فائنل میں ناکام

چنئی کے پہلے ایونٹ میں صرف ایک فتح کے بعد ہی ان کا سفر ختم ہوگیا۔


Sports Desk January 04, 2014
چنئی کے پہلے ایونٹ میں صرف ایک فتح کے بعد ہی ان کا سفر ختم ہوگیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: چنئی مینز ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں اعصام اور بوپنا کی جوڑی کوارٹر فائنل میں ناکام ہوگئی۔

پاک، بھارت ایکسپریس کو حریف پلیئرز روس کے کیرن کاشانوف اور بھارت کے سکیتھ منینی نے 7-5، 2-6 اور12-10 سے شکست دی، واضح رہے کہ گذشتہ برس ورلڈ ٹور میں دیگر پلیئرز کے ساتھ کھیلنے والے اعصام اور روہن بوپنا نے نئے سیزن میں دوبارہ اپنی جوڑی کو بحال کیا ہے، چنئی کے پہلے ایونٹ میں صرف ایک فتح کے بعد ہی ان کا سفر ختم ہوگیا۔