اب اپنی ہرتصویر کو تھری ڈی ہولوگرام میں تبدیل کیجئے

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2021
دنیا کا پہلا ڈسپلے جو کسی بھی عام تصویر کو تھری ڈی ہولوگرام میں تبدیل کرسکتا ہے۔ فوٹو: کک اسٹارٹر ویب سائٹ

دنیا کا پہلا ڈسپلے جو کسی بھی عام تصویر کو تھری ڈی ہولوگرام میں تبدیل کرسکتا ہے۔ فوٹو: کک اسٹارٹر ویب سائٹ

سنگاپور: تصویر میں دکھائی دینے والا ڈسپلے عام تصویر کو بھی گہری، تھری ڈی ہولوگرام تصویر میں تبدیل کرسکتا ہے۔ اگرچہ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کی مالی معاونت کی جارہی ہیں لیکن ماہرین کا ایک گروپ مسلسل تین برس سے اس پر کام کررہا ہے۔

اس میں جدید آپٹیکل ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر، اور ایک نئی لائٹ فیلڈ ٹیکنالوجی کو باہم ملایا گیا ہے۔ ڈجیٹل کیمرہ ہو یا کوئی بھی عام اسمارٹ فون، اس ٹیکنالوجی کی بدولت آپ کسی بھی تصویر کو جاذبِ نظر اور حیرت انگیز تھری ڈی امیج میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ایک ہولوگرام 60 فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے ڈسپلے ہوتا ہے جسے ایک وقت میں کئی افراد اپنے اپنے پس منظر سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آنکھوں پر پہنے جانے والے کسی ہیڈ سیٹ یا ہیلمٹ کی ضرورت نہیں رہتی۔ اسی طرح اگر چند سیکنڈ کی ویڈیو ہوتو اس سے ناقابلِ یقین حقیقی ہولوگرام دکھائی دیتا ہے۔

لوکنگ گلاس ڈسپلے کو دیکھنے پر یوں لگتا ہے کہ اندر موجود تصویر یا فرد خود ہمیں دیکھ رہا ہے۔ اس میں پکسل کو خاص انداز میں ایسے ترتیب دی گئی ہے کہ وہ تھری ڈی تاثر پیدا کرتے ہیں۔ فنکار، ڈیزائنر، فلمساز اور یہاں تک کہ سائنسی تحقیقات کرنے والے افراد بھی اپنے اپنے مقاصد کے لیے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے جو لوگ مایا یا دیگر سافٹ ویئر پر تھری ڈی اینی میشن کررہے ہیں یہ ڈسپلے ان کی بھی مدد کرتا ہے اور ان کے تخلیق کو درست کرکے اس میں مزید چار چاند لگاسکتا ہے۔

لوکنگ گلاس کا چھوٹا ڈسپلے 250 ڈالر کا ہے تاہم اس سے بڑے ڈسپلے کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔